Design a site like this with WordPress.com
Get started

راسخون فی العلم

آیتِ مبارکہ ہے

هُوَ الَّـذِىٓ اَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ اٰيَاتٌ مُّحْكَمَاتٌ هُنَّ اُمُّ الْكِتَابِ وَاُخَرُ مُتَشَابِـهَاتٌ ۖ فَاَمَّا الَّـذِيْنَ فِىْ قُلُوْبِـهِـمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَآءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَآءَ تَاْوِيْلِهٖ ۗ وَمَا يَعْلَمُ تَاْوِيلَهٝٓ اِلَّا اللّـٰهُ ۗ وَالرَّاسِخُوْنَ فِى الْعِلْمِ يَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِهٖ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا ۗ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّآ اُولُو الْاَلْبَابِ (آل عمران:7)

وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب اتاری اُس میں بعض آیتیں محکم ہیں (جن کے معنیٰ واضح ہیں) وہ کتاب کی اصل ہیں اور دوسری مشابہ ہیں (جن کے معنیٰ معلوم یا معین نہیں)، سو جن لوگو ں کے دل ٹیڑھے ہیں وہ گمراہی پھیلانے کی غرض سے اور مطلب معلوم کرنے کی غرض سے متشابہات کے پیچھے لگتے ہیں، اور حالانکہ ان کا مطلب سوائے اللہ کے اور کوئی نہیں جانتا اور (راسخون فی العلم) علم میں کامل پختگی رکھنے والے کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہی ہیں، اور نصیحت وہی لوگ مانتے ہیں جو عقلمند ہیں۔

الرسوخ فی العلم کی علامت

علم میں رسوخ کی علامت یہ ہے کہ جب رسوخ بڑھ جائے تو دعوی نہیں رہتا بلکہ زبان پر یہی کلمہ رہتا ہے

امنا کل من عند ربنا (یعنی ہم اس پر ایمان لائے، سب ہمارے رب کی طرف سے ہے)

گویا انسان میں غرور، تکبر اور رعونت نہیں رہتی۔ کیونکہ یہ سب فتور ہیں اور علم کے منافی ہیں۔ قرآن مجید نے واضح فرما دیا ہے کہ رسوخ فی العلم کے حاملین کو تسلیم(بن دیکھے ایمان لانے) کی نعمت عطا کی جاتی ہے۔ اس نعمت کے سبب ان کی طبیعتوں میں انکار، تشکیک، جہل اور ظن سب کچھ ختم ہو جاتا ہے اور انھیں تذکیر کی نعمت عطا ہوتی ہے جس سے ان کے اندر تسلیم و تفویض (خود کو اللہ کے سپرد کرنا)، نصیحت، ہدایت، اللہ کے امر کی سچائی اور حکم کو آخری فیصلہ مان لینے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

جو چیز قرآن و حدیث سے ثابت ہو جائے، عقل و فہم، تدبر، بصیرت، تجربہ اس کو مانتا ہے یا نہیں مانتا۔ اس کی سمجھ میں بات آ رہی ہے یا نہیں آرہی، علم میں رسوخ رکھنے والاہر چیز کو چھوڑ کر، پسِ پشت ڈال کراس پر ایمان لائے گا جو اللہ اور اس کے رسول نے متعین فرما دیاہے۔ اس صفت سے آراستہ لوگوں کو اولوا الالباب کہا گیا ہے۔

(علم اور مصادرِ علم از ڈاکٹر طاہر القادری سے اقتباس )

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: