Design a site like this with WordPress.com
Get started

سیلاب زدگان اور انفاق فی سبیل اللہ

ملک میں سیلاب تباہی مچا رہا ہے۔  ہر گزرتے دِن کے ساتھ دکھ درد  اور مشکلات سے دوچار لوگوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ سیلابی  ریلوں نے  پوری پوری بستیاں ملیامیٹ کر دی ہیں۔ جہاں بہت سے لوگوں کی قیمتی جانیں  ضائع ہو رہی ہیں وہیں ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں انھیں کھانے پینے  ،پہننے اوڑھنے، بیٹھنے سونے   اور  زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہماری مدد کی ضرورت ہے۔   

اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرۃ میں متقین کی صفات بیان کرتے ہوئے ایک صفت یہ بھی بیان کی ہے کہ جو کچھ اللہ نے انھیں عطا فرمایا ہے وہ اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّـلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (البقرۃ:3)

جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز کو (تمام حقوق کے ساتھ) قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے (ہماری راہ) میں خرچ کرتے ہیں۔

اس آیتِ مبارکہ سے پتہ چلتا ہے کہ تقویٰ ہمیں اللہ تعالیٰ کی  راہ میں خرچ کرنے پر ابھارتا ہے۔ اگر ہمیں  اللہ کے رستے میں مال  خرچ کرنا مشکل لگتا ہے یا دل نہیں چاہتا کہ اللہ کی مخلوق پر خرچ کریں تو مطلب ہم میں تقویٰ کی کمی ہے۔ اگر ہم قرآن کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ اللہ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ اپنی راہ میں خرچ کیے گئے مال کا بدلہ کئی گنا بڑھا کر عطا فرمائے گا۔  

قرآنِ پاک میں ارشاد ہے

مَّثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِّئَةُ حَبَّةٍ وَاللّهُ يُضَاعِفُ لِمَن يَشَاءُ وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ

جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال (اس) دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں (اور پھر) ہر بالی میں سو دانے ہوں (یعنی سات سو گنا اجر پاتے ہیں)، اور اللہ جس کے لئے چاہتا ہے (اس سے بھی) اضافہ فرما دیتا ہے، اور اللہ بڑی وسعت والا خوب جاننے والا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : اے ابن آدم! تو (مخلوق خدا پر) خرچ کر (تو) میں تیرے اوپر خرچ کروں گا۔

بخاری شریف کی حدیث ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : تو میری راہ میں مال خرچ کر میں تجھے مال دوں گا۔ اور فرمایا کہ اللہ کے ہاتھ بھرے ہوئے ہیں، رات دن خرچ کرنے سے بھی خالی نہیں ہوتے۔اور فرمایا کہ کیا تم نہیں دیکھتے جب سے آسمان اور زمین کی پیدائش ہوئی اُس وقت سے کتنا اُس نے لوگوں کو دیا لیکن اُس کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں آئی اور اُس وقت اُس کا عرش پانی پر تھا اور اُسی کے ہاتھ میں میزان ہے جو پست (یعنی جس کا ایک پلڑا پست) اور (ایک پلڑا) بلند ہوتا ہے۔‘‘

آج ہمارے ملک میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے مخلوقِ خدا بہت مشکلات اٹھا رہی ہے۔ ایسے وقت میں اللہ کے رستے میں خرچ  ضرور کریں۔ اپنے پاکستانی بھائیوں بہنوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں ۔ مستند اداروں کو اپنی امداد جمع کروائیں  جن کے متعلق آپ کو یقین ہے کہ ان کے ذریعے امداد مستحقین تک پہنچ جائے گی۔ یقین رکھیں! اللہ کی راہ میں دیا ہوا آپ کا ایک ایک روپیہ کئی گنا ہو کر آپ کے پاس واپس لوٹے گا۔ اگر اپنے مال میں برکت چاہتے ہیں تو اللہ کی راہ میں خرچ ضرور کریں۔  اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشکل گھڑی میں مخلوقِ خدا کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ کے راستے میں دِ ل کھول کر خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔            آمین  

One thought on “سیلاب زدگان اور انفاق فی سبیل اللہ

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: