Design a site like this with WordPress.com
Get started

طلبہ و طالبات کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ یہ سکِلز بھی سیکھنے چاہیئں تاکہ اچھا کما سکیں

ہمارے طریقہ تعلیم میں ڈگری ہولڈرز جن مشکلات سے دوچار ہیں،  آنے والے چند سالوں میں ڈگریز کی ویلیو ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ آج جو بچے 4 سالہ آنرز پروگرامز میں ایڈمیشن لے رہے ہیں، ان کے سینئیرز پہلے سے ہی ہاتھوں میں ڈگریاں لیے نوکریوں کیلئے سرگرداں ہیں لیکن انھیں مواقع نہیں مِل رہے۔ تو جناب اگلے چار پانچ سالوں تک جب یہ بچے گریجویٹ کریں گے تو پچھلے بے روزگاروں کے ساتھ ان نئے بے روزگاروں کا اضافہ ہو جائے گا۔ ہمیں یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ کرونا نے دنیا میں بہت کچھ بدل کر رکھ دیا ہے۔ لوگوں کے لائف سٹائلز اور سوچ تک بدل چکی ہے۔ آپ اپنی تعلیم ضرور مکمل کریں لیکن اس انتظارمیں ہرگز نہ رہیں کہ ڈگری مکمل ہو گی تو کوئی اچھی جاب کریں گے کیونکہ جابز کے مواقع بہت محدود ہیں جبکہ ڈگری ہالڈرز اور جابز کیلئے ایلیجیبلز کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔

آج کی دنیا ہنر مند کی دنیا ہے۔ سکل سیکھیں تاکہ جب آپ ڈگری مکمل کریں تو جاب ہو نہ ہو، آپ کے پاس سکِل ضرور ہو۔ آپ کو کمانے کیلئے دھکے نہیں کھانا پڑیں گے۔ بلکہ یہ ضروری ہے کہ جب تک آپ کی ڈگری مکمل ہو آپ اپنے شوق کے کسی سکِل میں بھی ایکسپرٹ ہو چکے ہوں۔ میرے پاس کئی ایک انجینئرز اور آئی ٹی ڈگری ہولڈرز کی مثالیں موجود ہیں جنھوں نے مجھے بتایا کہ انھیں پروفیشنل لائف میں ان کی ڈگری نے فائدہ نہیں دیا بلکہ جو سکِل انھوں نے سیکھا تھا وہ ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا اور اس کی بنیاد پر وہ ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ جی ہاں یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے۔ ہم آج آپ کو کچھ ایسے سکِلز بتائیں گے جنھیں سیکھ کرآپ ماہانہ اسی ہزار سےایک لاکھ بآسانی کما سکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو کسی ڈگری کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ آج کل تو کوئی سکِل سیکھنا مشکل نہیں ہے بس ہمت، لگن ، محنت اور سب سے بڑھ کے ثابت قدمی ضروری ہے۔ یہ نہیں کہ ایک سکل سیکھنا شروع کیا اور مہینے بعد اسے چھوڑ کر دوسرا شروع کر دیا۔ خود کو سمجھانا اور ایک پوائینٹ پر روکنا پڑتا ہے کہ بس اس میں میں نے ایکسپرٹ بننا ہےدیکھ کر سیکھیں

اگر آپ فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں تو  ان سکِلز میں سے اپنی پسند کے مطابق چنیں اور اسےیوٹیوب سے ٹیوٹوریلز ۔۔

  1. Graphic Designing
  2. Animation 2D/3D
  3. Illustration
  4. Logo Design
  5. Web development
  6. Video editing

اگر آپ کا آئی ٹی میں اِنٹرسٹ  نہیں ہے تو آپ بالخصوص فیمیلز درج ذیل سکِلز سیکھ کر آن لائن سیلز کر سکتے ہیں اور پیسے کما سکتے ہیں۔

  1. Dress Designing
  2. Hand-Made  jewelry making
  3. Cakes baking and decoration
  4. Hand-made Home decors

اگر آپ کرییٹیو ہیں تو ان سکِلز میں سے بھی کوئی چُن سکتے ہیں۔

  1. Home interior designing
  2. Wood works designing/making
  3.   House Wall paintings
  4. Events Decorating
  5. Photography

یہ صرف چند ایک سکِلز ہیں جو  آپ کو آئیڈیا دینے کیلئے  مثال کے طور پر بیان کیے گئے ہیں۔ آپ اپنے  ارد گرد دیکھیں ۔ سب سے بڑھ کر آپ کا ماحول اور آپ کا شوق آپ کی راہنمائی کرے گا کہ آپ کو کیا سیکھنا چاہیے۔ جو بھی سکِل سیکھنے کی نیت کریں ایک بات ذہن میں رکھیں، آپ کو ثابت قدم رہنا ہو گا۔ آج جو لوگ کامیاب ہیں اس کے پیچھے ان کی انتھک محنت ہوتی ہے۔ پلیٹ میں رکھ کر کبھی کامیابی نہیں ملتی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: