Design a site like this with WordPress.com
Get started

صدقہ جاریہ

مَوْلايَ صَلِّ وَسَلِّـمْ دَائِمـاً أَبـَـدًا

عَلى حَبِيْبِـكَ خَيْــرِ الْخَلْقِ كُلِّهِـمِ

ننھا سا شموئیل گنگناتا ہوا کمرے سے نکلا اور اپنی کار برآمدے میں چلانے لگا۔ کار چلاتے ہوئے لاشعوری طور پر وہ مسلسل گنگنا رہا تھا

مُحَمَّدٌ سَـيِّدُ الْكَــوْنَيْنِ وَالثَّقَلَـيْنِ

وَالْفَرِيْقَـيْنِ مِنْ عُـرْبٍ وَّمِنْ عَجَـمِ

کچن میں کھانا بناتے ہوئے بظاہر بہت مصروف ہونے کے باوجود میری تمام تر توجہ شموئیل کی طرف تھی۔ بہت خوشی ہو رہی تھی اپنے بیٹے کو لا شعوری طور پر درودِ پاک پڑھتے دیکھ کر۔ صرف دو دن۔۔۔ صرف دو دن لگے تھے اورمیرا ننھا بچہ جو ہر وقت  

Wheels on the bus go round and round  اور

Old Macdonald had form EA EA OO

گنگناتا رہتا تھا آج مسلسل درودِپاک پڑھ رہا تھا۔

مَوْلايَ صَلِّ وَسَلِّـمْ دَائِمـاً أَبـَـدًا

عَلى حَبِيْبِـكَ خَيْــرِ الْخَلْقِ كُلِّهِـمِ

اب وہ کار چھوڑکر کوئی اور کھلونا لینے واپس کمرے میں چلا گیا تھا۔ اور میں سوچ رہی تھی کہ آج تک میں اپنے بیٹے کو انگلش پوئمز ہی دکھاتی رہی ہوں۔ کبھی کبھار کوئی نعت لگا دیتی تھی لیکن جب اس نے بولنا شروع کیا تو اکثر انگلش پوئیمز ہی گنگناتا رہتا۔ دو دن پہلے اچانک خیال پیدا ہوا کہ میرے بچے کو گنگنانا اچھا لگتا ہے تو کیوں نہ درودِ پاک سکھا دوں۔ آیتِ مبارکہ ہے:

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا    (احزاب:۵۶)

ترجمہ: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

لہذا دو دن تک گھر میں بلند آواز میں یہ درودِ پاک لگایا اور خود بھی وقتا فوقتا پڑھتی رہی

مَوْلايَ صَلِّ وَسَلِّـمْ دَائِمـاً أَبـَـدًا

عَلى حَبِيْبِـكَ خَيْــرِ الْخَلْقِ كُلِّهِـمِ

پوئیمز اور کارٹون دکھائے ضرور لیکن آواز بند کر کے۔ تاکہ کانوں میں صرف درودِ پاک کی آواز گونجے۔ اور آج اس کا خوبصورت نتیجہ میری آنکھوں کے سامنے تھا۔ کھلونا ٹرک میں رنگ برنگی مٹی بھر کر شموئیل کمرے سے باہر آرہا تھا

مُحَمَّدٌ سَـيِّدُ الْكَــوْنَيْنِ وَالثَّقَلَـيْنِ

وَالْفَرِيْقَـيْنِ مِنْ عُـرْبٍ وَّمِنْ عَجَـمِ

واقعی اولاد صدقہ جاریہ ہے۔ اگر ہم صحیح معنوں میں اسلامی تربیت کریں تو۔۔۔۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: