
کیا یہ تربیت کر رہی ہو بچے کی؟ بہت ہی بدتمیز ہے تمہارا بچہ سمجھاتی نہیں اسے؟
اپکا بچہ تو بہت ضدی ہے، کسی کی سنتا ہی نہیں ہے۔اسے تمیز سیکھاؤ۔
اپکا بچہ ہر ٹائم روتا رہتا ہے۔ کیا مسئلہ ہے اس کے ساتھ!
اور ایسے ہزاروں الفاظ!!
یقین کریں، دکھ دیتے ہیں! دل کی بات بتا رہی ہوں آپکو، بلکل اچھے نہیں لگتے، زخمی کرتے ہیں جذبات کو، اور کانوں میں گونجتے رہتے ہیں۔
ہر ماں جب صبح اٹھتی ہے تو اس کے سامنے چیلنجز کا پہاڑ کھڑا ہوتا ہے۔
وہ نئے سرے سے اپنی ہمت باندھتی ہے اور شروع ہو جاتی ہے، پلیز کسی کی ہمت نہ توڑیں اگر اپ حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے۔
کیا پتہ رات کے کس پہر تھک ہار کے وہ سوئی ہو یا پھر سوئی ہی نہ ہو!
کس کو طنز اور لیکچر اچھے لگتے ہیں؟
کیا آپ کو؟ اس ماں کو بھی روکنا ٹوکنا، طنز اور آپکے فضول لیکچر نہیں چاہیے!
ماؤں کا دل بہت چھوٹا ہوتا ہے۔ اور کوئی بھی ماں نہیں چاہتی کہ اس کا بچہ ضدی اور بد تمیز بنے۔۔۔ اپنے الفاظ کی قیمت جانئے اور انکو فضول ضائع نہ کریں اور کسی کی بھی تکلیف باعث نہ بنیں۔
خوش رہیں اور خوش رہنے دیں۔